پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے  پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ۔

ترجمان کے مطابق  راولپنڈی،  گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔ ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی  کے امکانات ہیں۔مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔  موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہے کہ آسمانی  بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ خراب  موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔ضلعی  انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔

Back to top button