انجو کے بعد امریکی خاتون بھی دیر کے عباس کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں

نصراللہ کی محبت میں بھارت سے پاکستان پہنچی خاتون انجو کے بعد 53 سالہ کمبرلی ڈان بھی عباس کی محبت میں لوئر دیر پہنچ گئیں۔53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون پاکستانی نوجوان عباس کی محبت میں دیر کی تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچی ہیں ۔

اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ترناؤ اسبنڑ  سے تعلق   رکھنے والے  عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں  جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکا میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر  ہوالیکن  اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ  وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں  کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔

عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز دیے گئے انٹرویو میں  بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کرلیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل

بچوں کی یادداشت بہتر بنانے والی سپر غذائیں کون سی ہیں؟

میں قیام پذیر ہیں۔

Back to top button