امریکہ کا پاکستان کو 90 لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ

کرونا وبا سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکہ نے پاکستان کو 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے۔
جبکہ ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کرونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔