چکن کی آسمانوں کو چھوتی قیمتوں کی وجہ کیا ہے؟

ملک بھر میں اس وقت چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بات کریں تو تین ہفتے قبل 450 روپے فی کلو فروخت ہونے والا چکن اب 890 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں اس کا ریٹ 1240 روپے تک جا پہنچا ہے۔بی بی سی اردو کی صحافی آسیہ انصر کے مطابق آج صبح جب 1240 روپے میں مرغی کا گوشت ملا تو اتنے شاک (صدمے) میں آ گئی تھی کہ مجھ سے کچھ دیر تک بات بھی نہیں کی گئی۔ شکر ہے میرے پرس میں کچھ اضافی پیسے تھے جو دکاندار کو ادا کیے اور مزید کچھ اور سودا لیے واپس گھر آ گئی۔شگفتہ اسلام آباد کے نواحی علاقے شہزاد ٹاون میں رہتی ہیں اور اپنے گھر کے سودے سلف کی خریداری بھی اکثر خود کرتی ہیں۔ صحت کے مسائل کے پیش نظر وہ مرغی کا گوشت پکاتی ہیں تاہم فارمی مرغی کے بڑھتے ریٹ نے ان کو پریشان کر دیا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں ڈیڑھ کلو وزن تک کی زندہ مرغی کا گوشت لینے مارکیٹ گئی تھی مگر دیکھا کہ زیادہ تر پنجرے خالی پڑے ہیں۔ ایک دکان سے مرغی ملی تو وہاں موجود کوئی مرغی سوا دو کلو سے کم وزن کی نہیں۔ مجبوراً وہی لی۔پیسے سن کر میں ہکا بکا رہ گئی، مرغی کے لیے ہاتھ میں پکڑا ہزار روپے کا نوٹ کم پڑ گیا، مزید سودا لینے کا ارادہ ملتوی کر کے میں چپ چاپ گھر واپس آ گئی۔مرغی کی قیمت میں رمضان کے تیسرے عشرے سے اب تک لگ بھگ 130 روپے فی کلوسے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یاد رہے اسلام آباد میں آج سے تین ہفتے قبل زندہ چکن 420 روپے فی کلو میں فروحت ہو رہی تھی۔کراچی کی مارکیٹ میں ایک کلو کے وزن کی زندہ مرغی کی قیمت 580 روپے اور اس کا فی کلو گوشت 840 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پشاور میں ایک کلو وزن کی زندہ مرغی 530 روپے فی کلو، جبکہ لاہور میں اس کی قیمت 540 روپے تھی، متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی کراچی کی رہائشی زاہدہ درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ زاہدہ کھانے پکانے کے دوران گھر اپنے پوتے کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہیں تاہم مرغی مہنگی ہونے سے ان کا مینو متاثر ہو رہا ہے، دو ہفتے پہلے تقریبا 600 روپے فی کلو تک ملنے والا مرغی کا گوشت آج 840 روپے فی کلو مل رہا ہے۔زاہدہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ’ابھی تو پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی تو ایسے میں کیا ہی مرغی کی قیمت نیچے آسکے گی ’گاہک کی قوت خرید کم ہے اور دام نہ بڑھائیں تو خود ہمیں نقصان ہے، مرغی کے نرخوں کا جب ہم نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ماہ رمضان کے تیسرے عشرے اور آج کے نرخوں میں 100 روپے سے زیادہ کا فرق موجود ہے۔کوئٹہ میں اس حوالے سے صورتحال ہمیں تھوڑی مختلف دکھائی دی ہے۔ کوئٹہ میں سجی کا کاروبار کرنے والے رہاشی حفیظ لہڑی نے بی سی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج مرغی کے گوشت کا ریٹ 720 روپے فی کلو رہا جبکہ عید کے دنوں میں اس کی قیمت 850 روپے تک تھی۔پولٹری ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طارق جاوید نے کہا کہ چکن مہنگا ہونے کی ایک بڑی وجہ پاکستان سے افغانستان چوزے برآمد کرنا اور دوسری وجہ فیڈ مہنگی ہونا ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ ایکسپورٹ رک جائے تو چوزے کی قیمت 100 روپے تک ہو جائے گی اور اس کا اثر مرغی کی قیمت پر پڑے گا۔دوسری جانب راولپنڈی کی پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباسی کہتے ہیں کہ اس وقت مرغی کی افزائش کے 20 سے 25 فیصد فارمز بند پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بحران آیا ہے۔ اس وقت گرینڈ پیریٹ چکن ہمارے پاس تقریبا 90 ہزار کے قریب ہیں ہیں جبکہ ان کی ضرورت دو لاکھ سے زائد ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر پنجاب صنعت و تجارت شافع حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت ایک تو چوزے افغانستان برآمد کیے جا رہے ہیں اور دوسرا فارمی مرغیوں کی فیڈ کے اجزا پر پابندی ہے۔ کوشش ہے کہ چکن کی قیمتوں میں

اداکار فیصل قریشی نے وکلا برادری سے معذرت کیوں کی؟

کمی لائی جا سکے۔

Back to top button