محسن بیگ کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

سابق وزیر مراد سعید نے سینئر صحافی محسن بیگ کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا ہے، سابق وفاقی وزیر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔

مراد سعید نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ محسن بیگ نے میرے متعلق توہین آمیز اور ذو معنی گفتگو کی جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، سنگل بینچ نے8 اپریل کو مجھے سنے بغیرمقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، حکومت جلد جانے والی ہے

سابق وفاقی وزیر نے انٹراکورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ سنگل بینچ نے مقدمہ خارج کرنے سے قبل مجھے نوٹس جاری کیا نہ ہی مجھے سنا گیا، ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی تھی، عدالت نے دائرہ اختیار کے نکتہ کوبھی مدنظر نہیں رکھا۔محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا 8 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button