عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی کوئٹہ کی عدالت سے عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

18مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔

کوئٹہ پولیس نے سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے ذمہ دار حکومتی وزراء کون؟

Back to top button