عمران خان، بشریٰ بی بی کو بیان بازی سے روک دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے سرکاری عہدیداران کیخلاف اشارے سے بھی بات کرنے سے روک دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض بیانات دیئے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا اور ٹرائل کی عدالتی کارروائی کے درمیان والے ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا۔حکم نامے میں لکھا ہے کہ پراسیکیوشن، ملزمان اور ان کے وکلا دوران سماعت اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے جو کورٹ ڈیکورم مجروح کریں، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی ایسی بیان بازی نہیں کریں گے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا معمولی اضافہhttp://p=295277

Back to top button