ٹانک، لکی مروت میں مردم شماری ٹیم پر حملہ، دو اہلکار شہید

خیبرپختوںخوا ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آ گیا، لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیموں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں مردم شماری کی ٹیم ایک گلی میں موجود تھی کہ موٹر سائیکل پر آنے والے دو افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار دل جان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور حملہ آور فرار ہو گئے۔

دوسرا واقعہ ٹانک میں گومل کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مردم شماری کی ٹیم اعدادوشمار شمار اکٹھے کرنے کے لیے کوٹ اعظم پہنچی۔ اس پر بھی اچانک فائرنگ کر دی گئی جس سے پولیس اہلکار خان نواب موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے آٹھ مارچ کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمشین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

Back to top button