سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مسعود قتل

اسلام آؓباد کے غوری ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا جبکہ زخمی مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے
اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
