منی لانڈرنگ: شہباز شریف، حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

خصوصی عدالت ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہیں کر سکی، منی لانڈنگ کیس کی سماعت کو 27 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے، پیر کو سپشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے لیکن ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔امجد پرویز نے مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے سیشن میں ہیں لہٰذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

اس دوران حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہونی ہے لہٰذا یہاں سماعت ملتوی کی جائے، جسٹس اعجاز حسن اعوان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں، دوسرا پراسس بھی چلنے دیں، اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون اور آئین کی کی پاسداری کریں گے، انوسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے ضمانت تو کنفرم کر دی جائے۔

نواز شریف کے کیس قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے

جج نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر عدالت پیش ہوں اور جو بھی کرنا ہے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، 25 اپریل تک ملک میں نہیں ہوں اور عمرے پر جا رہا ہوں، عدالت سے استدعا کی کہ میری غیر موجودگی میں میرے مؤکل کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

جسٹس اعجاز اعوان نے ایف آئی اے سے دریافت کیا کہ انہیں 27 اپریل کی تاریخ پر کوئی اعتراض تو نہیں جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button