پارلیمنٹ یا کوئی عہدیدار آئین سے بالا حکم جاری نہیں کر سکتا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ چاہے پارلیمنٹ ہو یا کوئی عہدیدار یا ذاتی حیثیت میں کوئی شخصیت ہو کوئی بھی آئین سے بالا حکم جاری نہیں کر سکتا۔

ایک بیان میں انکا کہنا تھاآئین پاکستان سب سے سپریم ہے، کوئی بھی آئین سے بالا نہیں،پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بنا سکتی، سب آئین کے تابع ہیں۔

کل کوئی تماشا لگاتوحالات کےذمہ دارپرویزالٰہی ہوں گے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم رولنگ دیکر مسترد کر دی تھی، اور اس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے رکھا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خا ن نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی، جسے انہوں نے منظور کر لیا۔

Related Articles

Back to top button