سمندری طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلی پٹی کو خطرہ

طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شمال مغرب کے بجائےاب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہاہے،اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کےلئےخطرہ ہے،بیپرجوائے شدید سمندری طوفان ہے، کمزورپڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا۔ طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفرطے کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 1100 کلومیٹر دورکراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے،طوفان کے مرکزمیں 130سے160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔ طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ

Back to top button