پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ

ایک سال کے دوران پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ مویشیوں کی تعداد بھی اکیس لاکھ بڑھ گئی۔رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد ستاون لاکھ سے بڑھ کر اٹھاون لاکھ ہوگئی۔
مویشیوں کی تعداد میں اکیس لاکھ کا اضافہ ہوا جو پانچ کروڑ چونتیس لاکھ سے بڑھ کر پانچ کروڑ پچپن لاکھ ہوگئی۔ بھینسوں کی تعداد میں تیرہ لاکھ کا اضافہ ہوا۔
بھیڑوں کی افزائش بھی چارلاکھ بڑھ گئی۔ تعداد تین کروڑ بیس لاکھ تک جا پہنچی ۔ بکریوں کی تعداد آٹھ کروڑ47 لاکھ ہوگئی ۔ اونٹوں، خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں سال بھی اضافہ نہ ہوسکا۔
