ججوں کو دھمکی آمیز خطوط ملنے پرسی ٹی ڈی نے 3ٹیمیں تشکیل دیدی

ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے پرکاونٹر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے تین ٹیمیں تشکیل دے دی۔
¬،ذرائع کے مطابق اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہو تو جانچ پڑتال کی جائے گی ، خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوؤں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی فیصلہ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاؤڈر کو دیکھ کر کیا گیا،سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔
