روڈا کی جانب سے دریائے راوی کے پشتے بنانے کا سلسلہ جاری

ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت روڈ چینلائزیشن اور دریائے راوی کے دونوں اطراف پشتے بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
روڈا کے زیر انتظام پیکج 1 کے تحت 3 کلومیٹر زمین پر دریا کے دونوں اطراف میں پشتوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر رائو انتظار کے مطابق پشتوں کے پیکج 1 کا 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ روڈ کے ساتھ دونوں اطراف میں 2 پرو مینارڈ بنائے جائیں گے،منصوبے سے اگلے ہزار سال تک سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے گا۔
رائو انتظار نے بتایا کہ پشتے بن جانے کے بعد دریا کے اطراف میں 300 فٹ چوڑی مین بلیوارڈ بھی بنائی جا رہی ہے، دریا کے اطراف میں خوبصورتی کے لئے
29 جون تک IMF سے معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟
تھیم پارکس، واشنگ ٹریکس بھی بنائے جائیں گے۔
