اداکارہ دُرفشاں کے جوتوں کی مانگ کیوں بڑھ گئی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دُرفشاں کے مقبول ڈراموں ’’خئی‘‘ اور ’’عشق مرشد‘‘ میں زیر استعمال رہنے والے جوتے خوب مقبول ہو رہے ہیں، اور مارکیٹ میں ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آج کل اداکارہ دُر فشان ہٹ ڈراما سیریل ’’خئی‘‘ میں زمدا کے کردار میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ڈراما سیریل میں ان کی الماری، ان کی خوبصورتی اور دیگر لوازمات پر بھی مداح نظر رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ ڈراما سیریل کے ایک منظر میں در فشان نے جو جوتے پہن رکھے تھے وہ بھی آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، مداحوں نے ان کے سٹائلش اسنیکرز موچاری جوتوں کو بے حد پسند کیا۔ موچاری برانڈ کی آفیشل ٹیم نے بھی ان جوتوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ مشہور ڈراما سیریل ’’خئی‘‘ میں زمدا (درفشان ) کے موچاری برانڈ جوتوں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موچاری برانڈ کمپنی نے بھی ان جوتوں کی تشہیر اور پروڈکشن کو تیز کر دیا ہے، کمپنی نے ڈرامے کی تصاویر پوسٹ کیں اور اس کی تفصیلات بھی دیں، موچاری کے آفیشل پیج پر لکھا گیا ہے کہ ‘اداکارہ دُرفشان کو موچاری پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ درفشان نے ان جوتوں کو خود خریدا تھا، اس کے بعد ان جوتوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، کمپنی نے سوشل میڈیا پر درفشان کا یہ جوتے استعمال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے اور ویب سائٹ پر جوتوں کی قیمت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین انہیں سی ایس ایس افسر بنانا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے والدین کی خوشی کی خاطر ہی قانون کی تعلیم حاصل کی مگر وکیل بننے کی پریکٹس نہیں کی، وہ اپنے بہن و بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، تاہم قد میں وہ سب سے چھوٹی ہیں اور ان کے خاندان کے تمام فرد دراز قد ہیں، اداکارہ کے مطابق ان کی چھوٹی بہن فلم و میڈیا کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ دیگر بھائی بھی ابھی زیر تعلیم ہیں، اداکاری کے لیے ہی وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں اور انہوں نے اداکاری سے قبل تقریبا تمام بڑے پروڈکشن ہاؤسز کو ’آڈیشن‘ دیے تھے۔
