شوبز کی معروف جوڑیاں جو اولاد کی نعمت سے محروم رہیں؟

شوبز کی کئی معروف جوڑیاں کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم رہی ہیں، انہیں اس دنیا میں شہرت، دولت تو ملی، کئی کے خواب بھی پورے ہوئے مگر کچھ ایسے بھی ہیں جن کی اولاد کی خواہش پوری نہ ہو سکی، آج ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو یا تو بے اولاد رہے یا پھر کسی بچے کو گود لے لیا۔مشہور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ویسے تو اداکاری کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں، ہمایوں سعید کی شادی کو 16 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا مگر ہمایوں سعید کی اب تک کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہمایوں نے کوئی بچہ گود لیا ہے، اولاد کے نا ہونے کے باوجود ہمایوں اور ان کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کو سمجھتے ہیں۔بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی جوڑی ایسی ہے جس نے کئی شادی شدہ جوڑوں کو متاثر کیا ہے، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر ویسے تو ہر لحاظ سے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں مگر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی کوئی اولاد نہیں ہے، البتہ جاوید اختر کی پہلی اہلیہ سے جاوید کی اولاد ہے، شبانہ اعظمی بھی جاوید کے بچوں کو اپنا ہی اولاد سمجھتی ہیں۔بھارتی اداکار انوپم کھیر بھی اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، ان کی بیوی کرن کھیر نے ایک پروگرام میں کہا بتایا کہ ” شادی کو 32 سال ہوگئے، آج بھی اولاد کے لئے ترستی ہوں، شاید میرے نصیب میں اولاد کی خوشی نہیں، اب میں اکیلی ہی سمجھتی ہوں خود کو، آپ چاہے کتنے بڑے اداکار بن جاؤ مگر ماں بننے کی خوشی ہر کسی سے بالاتر ہے۔معروف اور سینئر پاکستانی اداکارہ مارینہ خان کی شادی کو 34 سال ہو چکے ہیں مگر ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ مارینہ نے یہ شادی گھر والوں کی رضا مندی کے خلاف کی تھی یہی وجہ تھی کہ گھر والے اس شادی میں شامل نہیں ہوئے جبکہ ایک دوست کے گھر مارینہ خان اور ان کے والدین کی بات چیت شروع ہوئی، مارینہ خان اور ان کے شوہر نے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ بچہ گود لینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔
