اداکار آرز احمد نے اہلیہ کو زیادہ کمائو قرار کیوں دیا؟

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آرز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ دور میں پیسوں کی بچت کرنا بڑا چیلنج ہے، وہ پیسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بچا نہیں پاتے جبکہ ان کی اہلیہ اداکارہ حبا بخاری ان سے زیادہ پیسے کماتی ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی بچت ہو جاتی ہیں۔حال ہی میں دونوں سٹارز ندا یاسر کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں، ایک سوال کے جواب میں دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد دونوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں، حبا بخاری نے بتایا کہ ان کے مقابلے ان کے شوہر زیادہ پرسکون رہتے ہیں، وہ غصہ کم کرتے ہیں جبکہ وہ اہل خانہ کے ساتھ مل گھل جانے والے شخص ہیں، شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہتر اداکاری بھی کرتے ہیں، وہ زیادہ پروفیشنل ہیں، آرز احمد نے بھی بیوی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ان میں ٹھہرائو آ گیا ہے، پہلے وہ جلد بازی سے کام لیتی تھیں لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتی ہیں، ایک سوال کے جواب میں آرز احمد نے بتایا کہ بظاہر وہ پیسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بچا نہیں پاتے، درحقیقت وہ اور ان کی اہلیہ دونوں ہی پیسے نہیں بچا پاتے لیکن ان کی بات پر جب حبا بخاری نے مداخلت کی تو آرز احمد نے اعتراف کیا کہ ان کی اہلیہ ان سے زیادہ پیسے کماتی ہیں، اس لیے ان کی بچت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ساتھ ہی آرز احمد نے میزبان ندا یاسر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اپنے شوہر اداکار یاسر نواز سے زیادہ پیسے نہیں کماتیں، جس پر میزبان نے ٹال مٹول سے کام لیا، یاد رہے کہ ڈرامہ ’تیری میری جوڑی‘ سے 2015 میں چھوٹی اسکرین کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی اس تقریب میں ساتھی فنکاروں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
