میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کو خواتین کیا فرمائش کرتی ہیں؟

میک اپ آرٹسٹ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جو بھی خواتین ان کے پاس تیار ہونے کیلئے آتی ہیں وہ یہی درخواست کرتی ہیں کہ انہیں بھی اپنے جیسا بنا دیں۔نادیہ حسین نے حال ہی میں نادیہ خان کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے سیلون اور وہاں آنے والی خواتین کی فرمائشوں اور مسائل پر کھل کر باتیں کیں، میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ خواتین ان سے سب سے زیادہ یہی فرمائش کرتی ہیں کہ انہیں اپنے جیسا بنا دوں، انہیں یہی بات سمجھ نہیں آتی کہ جب ہر شخص کی اپنی جسامت، اپنی ساخت، اپنے خدوخال ہوتے ہیں تو کوئی کسی دوسرے جیسا کیسے بن سکتا ہے؟نادیہ حسین نے کہا کہ وہ پلاسٹک سرجری نہیں کرتیں لیکن اگر کوئی پلاسٹک سرجری بھی کروالے تو بھی کوئی کسی دوسرے جیسا نہیں بن سکتا، اُن کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سرجری کروانے کے باوجود وہ شخص وہی رہے گا جو پہلے تھا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلون پر چھوٹے مسائل یا پریشانیاں ہوتی رہتی ہیں، کبھی کسی کے بال بنانے کا مسئلہ آتا ہے تو کبھی کسی خاتون کے ہیئر کلر کا معاملہ ہوتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ یہ شکوہ بھی کرتے ہیں کہ سردیوں میں ان کے بال ٹھنڈے پانی سے کیوں دھوئے جاتے ہیں جبکہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ نادیہ حسین نے اپنے شو بز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، بعد میں انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا، نادیہ نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں ادکاری کی، ان کے مشہورٹی وی سیریلز میں”عشق جنون دیوانگی، لیڈیز پارک، مانے نہ یہ دل ، نور بانو ، عمر دادی اور گھر والے اور ستمگر وغیرہ شامل ہیں۔

Back to top button