ایوارڈز شو میں سونیا حسین کے بلاؤزکاہالٹرلیس کیسے ٹوٹ گیا؟

معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران ایک مرتبہ ان کے بلائوز کا ہالٹر لیس اچانک سے ٹوٹ گیا تھا جس پر ان کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے سمیت اپنے ساتھ ایوارڈز شو میں پیش آنے والے واقعے کا قصہ بھی سنایا، اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت وہ نہ صرف دعائیں پڑھنے لگیں بلکہ انہیں اپنا ملک پاکستان بھی یاد آنے لگا۔وہ ایوارڈز شو میں نعمان اعجاز کے ہمراہ بیٹھی تھیں کہ انہیں کسی اور اداکارہ نے آواز دی اور انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کے بلاوز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا اور وہ ایک دم پریشان ہوگئیں۔ان کے مطابق عین اسی وقت شو کے میزبان علی رحمٰن اور یاسر حسین ان کی جانب آئے اور انہیں آواز دے کر کہنے لگے کہ وہ کوئی گانا سنائیں، جس پر وہ مزید پریشان ہوگئیں، جیسے ہی میزبان ان کے پاس آئے تو تمام کیمراؤں نے انہیں فوکس کرلیا جب کہ میزبان بار بار انہیں کہتے رہے کہ اب اٹھ بھی جائیں اور گانا سنائیں۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کریں، پھر انہیں اچانک خیال آیا اور انہوں نے اپنی ساڑھی کا پلو اپنی چھاتی کے اوپر اوڑھ لیا اور پھر انہوں نے یاسر حسین اور علی رحمٰن کے ساتھ مل کر سب کو دل دل پاکستان گانا سنایا۔انہوں نے گلابی رنگ کی خوبصورت ڈیزائن کی ساڑھی پہنی تھی لیکن اس کا ہالٹر لیس ٹوٹ جانے کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ کینیڈا میں ہم ایوارڈز کا 2022 میں شو ہوا تھا، جس میں سونیا حسین کی گلابی ساڑھی کے ساتھ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں، تقریب کی ویڈیوز میں سونیا حسین کو ساڑھی کا پلو اپنے چھاتی کے اوپر اوڑھے دیکھا گیا تھا۔

Back to top button