اداکارہ حبا بخاری 6 ماہ بعد بچے کی ماں کیسے بن گئیں؟

معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کے چھ ماہ بعد ہی یوٹیوب پر ان کا بچہ پیدا ہو گیا تھا جبکہ اس کی تصاویر بھی خوب گردش کرنے لگی تھیں، اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر اور ساتھی اداکار آرز احمد کے ہمراہ نادیہ خان کے رمضان ٹرانشمیشن میں شرکت کی جہاں ان سے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا۔آرز احمد نے کہا کہ فیملی کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ہمارے بچے کی فکر ہے، کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ’کیا بچہ ہوگیا؟‘ جس پر میں نے کہا کہ ’یوٹیوب پر ہو گیا ہے، ہمارا اصل میں نہیں ہوا، یوٹیوب پر تو ہماری لاتعداد اولادیں ہوگئی ہیں۔اسی بات پر حبا بخاری نے کہا کہ یوٹیوب پر ڈھیروں ویڈیوز ہیں جن پر کسی اور بچے کی تصویر لگا کر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی اولاد پیدا ہو گئی ہے لیکن اصل میں یہ سب جعلی خبریں ہیں، اداکارہ کے مطابق شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر ان کا بچہ ہوگیا تھا، تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی لکھا تھا کہ آرز نے اپنے بچے کا شاندار استقبال کیا اور اپنی سالیوں کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں اور جواہرات دیئے ہیں جس پر میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’فیملی پلاننگ کا کیا سوچا ہے؟‘ جس پر آرز خان نے جواب دیا کہ ’اس سوال کا بہترین جواب یہ ہے کہ جب اللہ کو منظور ہوگا اور ساتھ ہی انہوں نے حبا بخاری سے اپنے بچوں کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

Back to top button