اداکارہ متھیرا سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکاری کیوں؟

پاکستان کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ میری عادت ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی سیلیبرٹی سے جا کر نہیں ملتی ہوں، اور جب بالی ووڈ سٹار سلمان خان میرے سامنے آئے تو تب بھی میں نے ایسا ہی کیا اور ان کے ساتھ تصویر نہیں لی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا میری عادت ہے کہ میں ائیرپورٹ پر کبھی کسی بھی سلیبرٹی سے جا کر خود نہیں ملتی کیوںکہ میرا خیال ہے کہ وہ میرا ذاتی ٹائم ہے، میں سلمان خان کی بہت بڑی فین ہوں، جب میں ممبئی میں تھی تو میں نے اپنے سارے دوستوں کو کہا ہوا تھا کہ وہ لوگ جب بھی سلمان خان کو کہیں بھی دیکھیں مجھے کال کریں، میں وہاں آجاؤں گی پھر چاہے جو بھی وقت ہو۔ ایک بار میں نے سلمان خان کو دیکھ لیا، میرے دوست نے کہا جاؤ تصویر لو لیکن میں نے نہیں لی، میرے دوست نے کہا کہ کیا سلمان خان خود آئے گا تمہارے ساتھ تصویر لینے؟ میں نے سوچا تھا کہ اس وقت سلمان خان دوستوں کے ساتھ ہیں اب میں انہیں تصویر کا کہوں تو کتنا عجیب لگے گا، میں خود سے محبت کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے اگر میں تھوڑی موٹی ہوں تب بھی خوبصورت ہوں اور اگر میں پتلی ہوں تو میں تب بھی خوبصورت ہوں۔ دوران انٹرویو متھیرا نے نوجوان لڑکیوں کو دیئے گئے پیغام میں کہا کہ میرا وزن 92کلو تھا جوکہ اب 72 کلو گرام ہے، میں لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر وہ اپنی زندگی کو منظم کرلیں تو زیادہ سے زیادہ بڑھا ہوا وزن بھی کم ہو سکتا ہے لیکن اس کیلئے کیٹو ڈائٹ، فاقے یا انجیکشن ضروری نہیں، اس کیلئے ورک آؤٹ ضروری ہے، اداکارہ کے مطابق میں تین بیٹوں کی ماں بھی ہوں، اس لیے مجھے دُبلا ہونے کیلئے کچھ سرجریز بھی کروانا پڑیں لیکن پھر بھی یہی کہوں گی دبلا ہونے کیلئے انجیکشن ضروری نہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے، پاکستان میں سٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم سٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر سٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہئے۔

Back to top button