آئمہ بیگ کا میگزین کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

معروف ڈیجیٹل میڈیا میگزین کی جانب سے مبینہ طور پر بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے پر نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے میگزین کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے من گھڑت الزامات فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ڈیجیٹل میڈیا میگزین ’ایف ایچ ایم پاکستان‘ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کَرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے۔’

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا تھا۔

گلوکارہ نے الزام لگایا تھا کہ صرف لائکس اور ویوز کی خاطر اُن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور ساتھ عوامی طور پر معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button