خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم کو گلے لگا لیا

-
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے بنگلہ دیش میں ہونے والے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک مداح لڑکی اچانک سٹیج پر چڑھ دوڑی جبکہ روتے ہوئے عاطف اسلم کو گلے لگا لیا، گلوکار نے مداح لڑکی کو ٹشو دیتے ہوئے بڑی مشکل سے سٹیج سے واپس جانے کیلئے راضی کیا۔اپنی سحر انگیز آواز سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ایک مداح گلوکار کو گلے لگا کر رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک سٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے، اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘ (i love you)اس دوران گلوکار مداح کو تسلی دیتے ہیں، یہاں مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں اور انہیں ٹشو پیپر بھی دیتے ہیں۔عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداحوں کو یہ رویہ نیا نہیں ہے، قبل ازیں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مداحوں نے سٹیج پر نوٹ پھینک دیئے تھے لیکن عاطف اسلم نے انہیں کنسرٹ کے دوران ہی ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ کنسرٹ روکنے کے بعد عاطف اسلم مداحوں سے مخاطف ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے دوست، آپ سٹیج پر آکر ان پیسوں کو عطیہ کر دیں، مجھ پر مت پھینکے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اپنی سُریلی اور سحرانگیز آواز سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے اور 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہوگئے، بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، عاطف اسلم نے گانے ’’عادت‘‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں
میں لا کھڑا کیا۔
