بلال قریشی اداکاراؤں کے بولڈ لباس پر غصے میں کیوں آگئے؟

معروف اداکار بلال قریشی نے بولڈ لباس زیب تن کرنے والی پاکستانی اداکارائوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی بہت خوبصورت ہیں اس لیے انہیں بولڈ لباس کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔بلال قریشی کی ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اداکار شوبز انڈسٹری کی ادارکارائوں کو بولڈ لباس نہ پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ بلال قریشی نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ دُرِفشاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایوارڈز تقریب میں سب سے بہترین لباس پہنا ہے۔صرف ایک اداکارہ کی تعریف کی وجہ پوچھتے ہوئے میزبان کے سوال پر بلال قریشی نے کہا کہ انہیں مہنگے لباس سے زیادہ مکمل لباس پسند ہیں، انہوں نے کہ بولڈ لباس پہننا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے، وہ یہاں مذہب کی مثال نہیں دیں گے کیونکہ مذہبی لحاظ سے کئی لوگوں کو اختلاف ہے کہ ایسے ڈرامے بنانا بھی نہیں چاہئیں، اس لیے وہ مذہبی بحث نہیں کریں گے۔اداکار نے کہا کہ سیلیبرٹیز پر سماجی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہے، کئی لوگ بالخصوص نوعمر اور ’کچے دماغ کے لوگ‘ فالو کرتے ہیں، اس لیے شوبز اداکاراوں کا ہر عمل مثبت ہونا چاہئے، سوال کیا کہ ’کیوں ہماری خواتین بولڈ لباس پہنتی ہیں؟ ہمارے کلچر میں ایسا نہیں ہے، پھر آپ کہتے ہیں کہ عورت کو عزت نہیں دیتے۔بلال قریشی نے کہا کہ میری نظر میں اچھی فلم اور ڈراما، ایوارڈ فنکشن وہ ہے جو وہ اپنی بہن، بیٹیوں کے ساتھ دیکھ سکیں، وہ خود بھی بالی وڈ فلمیں دیکھتے ہیں اور شاہ رخ خان کے مداح ہیں لیکن فلم کے دوران اگر نازیبا یا فحاش سین آجائیں تو انہیں بھی بُرا لگتا ہے، یہاں تک کہ انڈین لوگ بھی فحاشی کو بُرا سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی فیملی بھی ایسی چیزوں سے دور رہتے ہیں، انسان کو اپنی حدود معلوم ہونی چاہئے، وہ شوبز انڈسٹری کی تمام خواتین کو کہنا چاہتے ہیں کہ حد میں رہنا خوبصورتی ہے، ہر چیز کی حدود ہوتی ہیں، Unlimited کچھ بھی نہیں ہے، لکس اسٹائل ایوارڈ میں صرف دُرفشاں کی تعریف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی تمام اداکاراوں کی وہ بہت عزت کرتے ہیں لیکن صرف ایک اداکارہ کی تعریف کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ بھی ایسا لباس

وفاق نے 9مئی واقعہ کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی

پہن کر تقریب میں شرکت کر رہی ہیں تو باقی کیوں نہیں کرسکتے۔

Back to top button