وفاق نے 9مئی واقعہ کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی

وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ 9مئی کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ9مئی کی تحقیقات کیلئے5رکنی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیرقانون عرفان اسلم کریں گے۔کمیٹی میں وزرائے داخلہ،اطلاعات،انسانی حقوق کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ9مئی کے واقعات کاجائزہ لے گی۔
