کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے والے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکاری کو الوداع نہیں کہیں گے، جبکہ اپنے مداحوں کو جس قدر ممکن ہوا تفریح کے مواقع میسر کرتے رہیں گے۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے فینز کے ساتھ ’’آسک ایس آر کے‘‘ سیشن میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کبھی ایکٹنگ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے اگر کسی نے مجھے اداکاری کے شعبے سے نکال بھی دیا تب بھی میں پہلے سے زیادہ ’’نمایاں‘‘ انداز میں واپس آؤں گا۔

بالی ووڈ کے میگا سٹار کا کہنا تھا کہ فلم ’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل ’’پٹھان 2‘‘ کے بارے میں جو افواہیں چل رہی ہیں ان پر کان نہ دھریں، جب بھی اپنی نئی فلم لاؤں گا تو اپنے فینز کو خود اس کی اطلاع دوں گا۔فلم ’پٹھان ‘ نے لوگوں کو خوشی فراہم کی اور لوگوں کو خوش دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میرے بچے آریان اور سوہانا بچپن میں یہ سمجھتے تھے کہ دنیا کا ہر انسان ٹی وی میں کام کرتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گھر میں ہمیشہ اداکاروں کو آتے جاتے دیکھا۔اپنی اہلیہ گوری خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گوری بہت سادہ دل اور ذہن کی مالک ہیں، وہ ہمیں خاندان کی اچھائی اور محبت پر یقین رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں، فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے، دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔اس فلم نے صرف 26 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے 4.50 کروڑ روپے کمائے، رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کو فلم کے لیے اسکرینز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کیا عائشہ عمر کے شعیب ملک سے کوئی خفیہ تعلقات ہیں؟

Related Articles

Back to top button