لوگ فہد مصطفیٰ کو دیکھ کر کیا سوال کرنے لگے؟

سابق اداکارہ سارہ چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کی افطاری کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا ٹی وی میزبان بھی روزے رکھتے ہیں؟سارہ چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کو چھوڑنے اور لوگوں کے رویوں پر کھل کر بات کی، شوبز کو خیرباد کہنے سے قبل انہوں نے گلوکاری کرنے کا ارادہ کیا تھا اور سٹیج پر ہزاروں لوگوں کے سامنے پرفارمنس کرنے کی پریکٹس بھی شروع کر دی تھی۔سارہ چوہدری کے مطابق انہیں یہ چیز بہت اچھی لگتی تھی کہ گلوکاروں کے مداح زیادہ ہوتے ہیں، ان کے کنسرٹ کو ہزاروں لوگ دیکھنے آتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے گلوکاری کرنے کا سوچا تھا لیکن خُدا کو کچھ اور ہی منظور تھا اگرچہ انہوں نے پہلے ہی شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن انہوں نے شادی کو بہانا بنا کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو چھوڑا۔سارہ چوہدری کے مطابق ان کے شوبز چھوڑنے پر ان کے زیادہ تر ساتھی پریشان نہیں ہوئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز کو حرام قرار دیا تو سب لوگ دنگ رہ گئے، شوبز کو حرام قرار دینے کی بات انہوں نے ایسے ہی مذاق میں کہی تھی لیکن پھر جب بہت سارے اداکاروں نے انہیں فون کرکے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کہا ہے تو انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی شوبز کو حرام کہا ہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ مداح بھی ان سے فرمائشیں کرتے ہیں کہ وہ ماریہ بی کو بھی دین کی طرف کیوں نہی لاتیں؟کچھ عرصہ قبل فہد مصطفیٰ نے جب افطار پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے ان سے پوچھنا شروع کیا کہ فہد مصطفیٰ بھی روزے رکھتے ہیں؟سابق اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوال کرنے والوں کو کہا کہ سب روزے رکھتے ہیں، ہم سب خدا سے پیار کرتے ہیں لیکن ہم سب کو قرآن کا درست علم نہیں۔

Back to top button