اداکار حمزہ علی عباسی بڑی بہن کا پہلا پیار کیوں ہیں؟

ٹی وی، فلمی دنیا کے مایہ ناز اداکار حمزہ علی عباس کی بڑی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ علی عباسی میرا پہلا پیار ہے کیونکہ میں 9 برس کی تھی جب حمزہ کی پیدائش ہوئی، اور میں نے اس کا نام پیدائش سے پہلے ہی سوچ لیا تھا۔
ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ حمزہ مجھ سے 9 سال چھوٹا ہے جب وہ پیدا ہوا تو میں اس کو لے کر پورے ہسپتال میں بھاگی اور ہر کمرے میں جا کر لوگوں کو بتاتی رہی کہ دیکھو میرا بھائی پیدا ہوا ہے۔ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ایک ویب ٹی وہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی کو میں نے اپنے بچوں کی طرح پالا ہے چونکہ وہ مجھ سے 9 سال چھوٹا تھا میں نے اس کے ڈائپرز بھی بدلے ہیں، میں آج اس کو یہی کہتی ہوں کہ حمزہ تم میرا پہلا پیار ہو۔
فضیلہ عباسی نے کہا کہ اللہ نے آج حمزہ کو بہت کامیابی دی ہے اور اسکی کامیابی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اسکی بہن ہوں، وہ بھی مجھ سے اسی طرح پیار کرتا ہے اور عزت دیتا ہے، ہمیشہ بڑی بہن اور ماں کا درجہ دیتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے حمزہ کا نام اس کے پیدا ہونے سے پہلے ہی رکھ لیا تھا، بچپن میں وہ بہت موٹا ہوا کرتا تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اسکے گردے کام نہیں کرتے تھے، کافی علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوا اور اللہ نے اس کو ایک نئی زندگی عطا کی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ ایک بہت اچھا انسان ہے بچپن سے ہی ایماندار اور نرم دل انسان ہے، اس کو اداکاری کا اس قدر شوق تھا کہ کارٹونز کی نقلیں اتارتا تھا، نقلی تلوار پکڑ کر مختلف کریکٹرز کا روپ دھار لیتا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم امریکا میں رہتے تھے، اس وقت مشہور امریکی برانڈ رالف لورین کا ایک ایونٹ ہوا جس میں حمزہ کو میں نے ماڈلنگ کے لیے انرول کروایا تو یہ اپنے موٹاپے کی وجہ سے شرما گیا اور کہتا تھا کہ ’آپی‘ میں نہیں کر سکتا جس پر میں نے اسکو موٹیویٹ کیا جس کے بعد اسکی سیلکشن بھی ہوگئی۔
ڈاکٹر فضیلہ نے مزید کہا کہ حمزہ نے ثابت کر کے دکھایا کہ وہ یہ کام کر سکتا ہے، جس پر مجھے آج بھی فخر ہے کہ جو کام میں نے اس کے لیے چنا تھا، اس
اداکارہ نتاشا حسین، شہروز سبزواری کو اداکار کیوں نہیں سمجھتیں؟
میں اس کی آج ایک پہچان ہے اور اس کا اپنا ایک مقام ہے۔
