اداکارہ حمائما ملک کے نئے ڈرامہ سیریل ’’جندو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ کامیابی کے بعد اداکارہ حمائمہ ملک اب اپنے نئے ڈراما سیریل ’جندو‘ میں نظر آئیں گی۔

گرین انٹرٹینمٹ کی جانب سے نیا ڈراما سیریل جندو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں حمائمہ ملک ’جندو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، بظاہر اس ڈرامے کے کرداروں نے پنجابی زبان کا انتخاب کیا ہے۔

جندو کی شوٹنگ پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحراؤں میں کی گئی ہے جہاں ایک عورت قبائلی پدرانہ نظام اور ناانصافی کے خلاف بغاوت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

ٹریلر کا آغاز حمائمہ ملک کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ کہتی ہیں کہ ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں۔ڈرامے کی کہانی ایک سندھی کلچر کی ترجمانی کر رہی ہے جس میں وڈیرا، اور سائیں اہل علاقہ پر اپنا رعب و دبدا بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکار گوہر رشید، اداکارہ سمیعہ ممتاز، اداکار نذر الحسن، اداکار ہاجرہ یامین، اداکار فراز علی اور اداکارہ نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں جبکہ یہ ڈراما قربان علی راؤ نے تحریر کیا ہے اور ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دیئے ہیں۔

حمائمہ ملک نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ’’جندو‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا، گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حمائمہ ملک نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں ’’دارو‘‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، جبکہ اس فلم نے پاکستان سینما میں تاریخی کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمائما ملک 2012 میں اداکارہ شمعون عباسی سے علیحدگی کے بعد تنہا زندگی گزار رہی ہیں، حمائما ملک نے گزشتہ روز ایک معنی خیز انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے اکیلا رہنما ایک نعمت ہے۔

اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی معروف اداکار فیروز خان کی بھی رواں برس ستمبر میں طلاق ہو چکی ہے، اداکارہ گزشتہ روز بھائی فیروز خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر ان کے ساتھ عدالت میں بھی پیش ہوئی تھیں۔

پرنیتی چوپڑا کس نئی مشکل میں پھنس گئیں؟

Back to top button