اداکار یاسر حسین زیادہ بچے کیوں چاہتے ہیں؟

معروف ٹی وی و فلمسٹار یاسر حسین نے کہا ہے کہ زیادہ وسائل والے افراد کے زیادہ بچے ہونے چاہئیں، زیادہ بچے ہونا غلط بات نہیں ہے بلکہ ان کی ذمہ داریاں ادا کی جانی چاہئیں۔یاسر حسین نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فاطمہ آفندی بھی موجود تھیں، اداکارہ فاطمہ آفندی نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور فوری طور پر ان کا مزید کوئی ارادہ نہیں لیکن کچھ عرصے بعد اس پر سوچا جائے گا، پروگرام میں موجود اداکار اعجاز اسلم نے بچوں کی بات پر کہا کہ بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن یاسر حسین نے رائے دی کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیں، یاسر حسین نے واضح کیا کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیں اور ساتھ ہی کہا کہ جس حساب سے لوگوں کے وسائل ہیں، اس حساب سے بچے بھی زیادہ ہونا چاہئیں، اداکار نے یہ بھی کہا کہ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا، انہوں نے مثال دی کہ عائزہ خان، ماہرہ خان اور یہاں تک میڈم ملکہ نورجہاں کو بھی بچوں کی پیدائش کے بعد شہرت ملی اور تمام بڑی اداکارائیں ہیں، مزید کہا کہ لیکن زیادہ بچوں کا فیصلہ ماں کو کرنا چاہئے، کیوںکہ انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے، جب نادیہ خان نے ان سے پوچھا کہ پھر ان کے بیٹے کبیر ابھی تک اکیلے کیوں ہیں؟ اس پر یاسر حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبیر کو تھوڑا بڑا تو ہونے دیں،کبیر کو تین سال کا ہونے دیں اور پھر وہ ڈاکٹرز کی باتوں پر بھی عمل کر رہے ہیں۔یاسر حسین نے کہا کہ ہر بچے کی پیدائش کے درمیان کم سے کم تین سال کا وقفہ ہونا چاہئے، یاسر حسین پہلے بھی زیادہ بچوں کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 می پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی اور رواں برس تین سال کے ہوجائیں گے، یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

Back to top button