’’ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار‘‘

سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ، سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان چند ماہ قبل ہی علیحدگی ہو چکی تھی۔اتوار کو باضابطہ طور پر ثانیہ مرزا اور ان کی ٹیم کی جانب سے بیان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے ایک دن بعد جاری کیا گیا جس میں ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی گئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ شعیب ملک اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوئے ہیں، وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں، ان کی زندگی کے اس مشکل دور میں ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ سنیچر کو شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا، سابق کپتان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔’پیارے افضل‘ ڈرامہ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بعد میں اپنا بائیو ثناء جاوید سے بدل کر ثناء شعیب ملک کر دیا، اس طرح دونوں جانب سے اس شادی کی تصدیق ہوگئی، دونوں کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے، اس دوران ثانیہ سے شعیب ملک کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں، چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا اور نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی طلاق کی افواہوں پر کے بارے میں کوئی بیان دیا تھا۔دونوں کو گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ دیکھا گیا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی جس میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق کپتان شعیب ملک کی دوسری شادی میں خاندان کی عدم شرکت کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، تاہم اس دوران کرکٹر کے بھائی عدیل ملک نے جوڑے کے ساتھ شادی کی تصویر جاری کر دی ہے۔20 جنوری کو شعیب ملک نے معروف ادکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس نے پاکستان سمیت بھارتی صارفین کو بھی حیران کر دیا۔ شعیب ملک کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں تاہم گزشتہ روز ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی۔آج ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بھی دونوں سٹار کے درمیان طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں، دوسری جانب 20 جنوری کو شعیب ملک کے بہنوئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی میں شعیب ملک کے اہل خانہ نے شرکت نہیں کی، شعیب کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر ناخوش ہے، کرکٹر کے خاندان کو ثنا جاوید سے شادی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تاہم سابق کپتان کے بھائی عدیل ملک نے شعیب اور ثنا جاوید کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی میں ان کے بھائی نے شرکت کی تھی، عدیل ملک نے شعیب اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیملی میں خوش آمدید بھابھی، اللہ آپ دونوں کو خوش رکھے، اس تصویر کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت شکریہ، آمین‘۔یاد رہے کہ 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کر کے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’الحمد للہ‘، دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے پہلی شادی اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی، بعدازاں ڈیڑھ سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں نے باضابطہ اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Related Articles

Back to top button