کیا مہوش حیات سرجری سے پہلے ذیادہ خوبصورت تھیں؟

کیا لالی وڈ کی کامیاب اداکارہ مہوش حیات اپنے چہرے کی سرجری کروانے سے پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی تھیں؟ یہ سوال تب زیر بحث آیا جب ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے مہوش حیات کی سرجری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرجری سے پہلے بہت زیادہ معصوم اور خوبصورت تھیں۔
کراچی حملے میں خاتون کو استعمال کرنے کا اصل مقصد کیا تھا؟
یاد رہے کہ لیلیٰ زبیری پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی سینئر اداکارہ ہیں، انہون نے کنکر، بے ایمان محبت، میرا پہلا پیار، ایک نئی سنڈریلا، در شہوار اور عینی کی آئے گی بارات جیسے بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ 2016 میں لالہ ووڈ فلم تیری میری لو اسٹوری میں بھی نظر آئی تھیں۔ ان کی آنے والی فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار ‘کی تشہیر کے لئے حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں بات کی اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے۔
ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ ایک مکمل پیکج ہیں، ان کی سپنی ایک کلاس ہے۔ لیلیٰ زبیری نے مہوش حیات کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ بہت کچھ کیا ہے، وہ سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت اور معصوم تھی، وہ اچھی لگتی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستانی فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں ملک عقیل، سعیدہ امتیاز ، نعمان حبیب اور لیلیٰ زبیری سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لیلیٰ زبیری کی جانب سے اپنے بارے کیے جانے والے تبصروں پر کیا ردعمل دیتی ہیں۔
