پی سی بی کوآسڑیلیا کے دورہ سے 2 ارب کا منافع ہوا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رامیز راجا نے کہا ہے کہ آسڑیلوی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان سے 2 ارب کا منافع ہوا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے جاری ایک انٹرویو میں رامیز راجہ نے کہا24سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستانی شائقین کی توجہ اپنی جانب خوب مبذول کرائی، ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر تھیں۔یہ سیریز پی سی بی کے لیے منافع بخش ثابت ہوئی، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز نے کرکٹ بورڈ کو کمرشل سائیڈ پر بڑا فائدہ پہنچایا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رامیز راجا کے مطابق صرف آسٹریلیا کے ہوم ٹور سے تقریباً ‘دو ارب’ تک منافع کمایا، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہے اور ہماری کرکٹ کے آگے بڑھنے کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔
انکا کہنا تھا ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ہماری کرکٹ ٹیم نے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا جس نے ہمیں تجارتی بنیادوں پر نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

Related Articles

Back to top button