علیم ڈارآئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے مستعفی 

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے مستعفی ہوگئےجبکہ ان کی جگہ احسن رضا کو شامل کرلیا گیا۔

علیم ڈار نے دوہزارنو سے دوہزارگیارہ تک تین سال بہترین ایمپائرایوارڈ ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی جیتی،علیم ڈار نے 435 میچز میں ایمپائرنگ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

علیم ڈار نے144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے اور 69 ٹی ٹونٹی میچز میں ایمپائرنگ کی،علیم ڈار نے کیرئیر کا آغاز2000 میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریزسے کیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےاحسن رضا کو آئی سی سی ایلیٹ

پینل میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کینیڈا، ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

Related Articles

Back to top button