ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے یو اے ای بھی خواہشمند نکلا

ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟ میزبانی حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات (یواےای) حکام بھی سرگرم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملاقات کی ہے اور ایشیاکپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔
سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے۔ ایشیاکپ کیلئے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کو بہترین ویونیوز قرار دیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اے سی سی کے ایشیاکپ کے ہائیبرڈ ماڈل پر تاحال جواب کا انتظار ہے جبکہ بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا ایشیاکپ پر ہائیبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔