فیفا نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی، پابندیاں ختم کرنیکا اعلان

فیدریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی اور پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں،سپریم کورٹ جانے کا اعلان

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستانی ٹیم پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے۔ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی۔

انکا کہنا تھافٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔

خیال رہے کہ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی،فٹبال ہاﺅس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا۔

Related Articles

Back to top button