زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک مرتبہ پھر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے ملنے والا قرض بتائی جار ہی ہے۔

قومی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافہ 24 جون کو چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں

ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں،سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ملنے والے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی وجہ سے ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر کا حجم 16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہے۔

اس وقت مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

Back to top button