لیبیا :ریگستان سے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ،30 لاپتہ

لیبیا کے ریگستان سے امدای کارکنوں کو 20 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 30 لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشوں کو چاڈ کی سرحد سے 120 اور کفرۃ شہر سے 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ریگستان سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نےدیکھا، جس پر اس نے لیبیائی حکام کو اطلاع دی۔

کل حمزہ شہبازدوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے

مقامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد تارکین وطن تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کے قریب سے ملیں، جو کہ خراب حالت میں بند تھی۔

رپورٹس کے مطابق کفرۃ ایمبولینس سروس کے سربراہ ابراہیم بالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ 20 افراد کم از کم 14 دن پہلے ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کا آخری مرتبہ 13 جون کو موبائل فون کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، تاہم اس کے بعد یہ بھٹک گئے۔ تارکین وطن کی گاڑی چاڈ سے یہاں پہنچی تھی اور اس پر سوار تمام لوگ پیاس کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

Back to top button