جاوید میانداد طبیعت ناسازی کے سبب ہسپتال منتقل

لیجنڈ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
