میسی رواں ہفتے فٹبال کلب پی ایس جی کو خیرباد کہہ دیں گے

فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی رواں ہفتے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ-جرمین (پی یس جی) کو خیرباد کہہ دیں گے۔پی ایس جی کے ہیڈ کوچ کرسٹوف گالٹیئر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ ان کی ٹیم کے سیزن کے خاتمے کے ساتھ پی ایس جی میں میسی کا وقت بھی ختم ہو جائے گا۔
میسی کا پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ جون کے آخری میں ختم ہو رہا ہے اور وہ ہفتے کو کلرمون کے خلاف لیگ کے فائنل میں آخری مرتبہ فرنچ کلب کی جرسی میں میدان میں اتریں گے۔
فرانسیسی لیگ میں میسی کا یہ تجربہ خاصا تلخ رہا، مجموعی طور پر بہت اچھے اعداد و شمار کے باوجود، وہ پی ایس جی کے بہت سے شائقین کے خیال میں ٹیم کی خامیوں کی وجہ رہے اور یہی وجہ ہے حالیہ ہفتوں میں بار بار شائقین میسی کے نام کو طنزیہ انداز میں پکارتے نظر آئے۔
ارجنٹائن کو عالمی چیمپین بنانے والے میسی فرانسیسی لیگ میں اپنے پہلے 26 میچوں میں صرف چھ گول کر سکے تاہم میسی نے اس سیزن میں بہتر کارکردگی دکھائی جس کی وجہ فارورڈ کائلان ایمباپے کے ساتھ ان کی ہم
یوٹیلٹی اسٹورز پر کونسی اشیا کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں؟
آہنگی تھی۔
