شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 میں تین سال کا معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سال کا معاہدہ ہوا۔

اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔رمیز راجا کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کو

آئی فون نے آگ میں پھنس جانے والے خاندان کی زندگی بچالی

لیگ کے پہلے سیزن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Back to top button