بالآخر جھوٹ پکڑا گیا، میرا کا کنوارہ ہونے کا دعوی غلط نکلا

بلآخر میرا کا غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا اور لاہور کی ایک عدالت نے 12 برس کی عدالتی کاروائی کے بعد عتیق الرحمان کا یہ دعوی تسلیم کرلیا کہ میرا اس کی منکوحہ ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے تکذیب نکاح سے متعلق اداکارہ میرا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔ لاہور کی سیشن کورٹ سے قبل فیملی کورٹ نے بھی 2018 میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا، جسکے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کی تھی۔
میرا کی درخواست پر سیشن جج مظہر حسین نے 31 جنوری کو سماعت کی، جس دوران دونوں فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔ یاد رہے کہ اس کیس کی سماعتیں کافی عرصے سے جاری تھیں اور تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور میرا کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی ہدایت کردی۔
سیشن کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں اداکارہ میرا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی بار 2009 سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔
عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کیس کی درجنوں سماعتیں ہوئیں، یہاں تک کہ عدالت نے عدم پیشی پر میرا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔لاہور کی فیملی کورٹ نے تقریبا ایک دہائی بعد جون 2018 میں فیصلہ دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔
سابق مس امریکہ نے چھت سے کود کر خودکشی کیوں کی؟
فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور وہاں بھی تقریبا تین سال تک سماعتیں ہوئیں اور عدالت نے 31 جنوری 2020 کو فیصلہ دیا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔ ماضی میں میرا دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ انہوں نے عتیق الرحمٰن سے شادی نہیں کی اور اس شخص کے ساتھ ان کی کھچوائی گئی تصاویر دراصل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ ہیں۔
تاہم عتیق الرحمٰن کے مطابق اداکارہ جن تصاویر کو ڈرامے کا حصہ قرار دیتی ہیں، دراصل وہ ان کی شادی کی تصاویر ہیں۔ عتیق الرحمٰن سمیت کپتان نوید کے ساتھ شادی کے حوالے سے بھی میرا نے ہمیشہ متضاد باتیں ہی کی ہیں اور وہ اپنے بیانات پر یوٹرن لیتی رہی ہیں۔
خیالنرہے کہ میرا کو پاکستان میں اسکینڈل کوئین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جب کہ کئی لوگ ان کی ذہنی صحت پر بھی دبے الفاظ میں سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔ میرا کو ان کی غلط انگریزی بولنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت حاصل ہے اور وہ اس حوالے سے خبروں کی زینت بھی بنتی رہی ہیں۔ اداکارہ میرا کا شمار 1990 کی مقبول پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کم از کم تین بھارتی فلموں میں بھی کام کر رکھا ہے اور ان کی کیپٹن نوید کیساتھ بنی ایک فحش ویڈیو بھی لیک ہو چکی ہے۔
