جتنا مرضی ظلم کرو، ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا، ملک ریاض

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ ’’جتنا مرضی ظلم کرو‘ میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا‘  ہفتہ 20 جولائی کی شام ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ یہ سکیورٹی اہلکاروں کے بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹاؤن کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کریگا۔

تحریک انصاف کو بالکل معافی نہیں ملے گی: اسحاق ڈار

ملک ریاض حسین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں  انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ

’’بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی

کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘‘۔

 

 

Back to top button