آم3لاکھ روپے کلو،قیمت سن کرہوش اڑ گئے

میازاکی آم دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے، 3 لاکھ روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہونے والے اس آم کو دنیا کا سب سے مہنگا آم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

آم کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ  اب آم دنیا بھر میں کاشت کیے جانے لگے ہیں۔میازاکی آم دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے۔ان آموں کو ’ایگز آف سن شائن‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ  ان آموں کی  گہری رنگت کے باعث  انہیں ’ ڈائنوسار کا انڈہ ‘  بھی کہا جاتا ہے۔

اس آم کی کاشت 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کی گئی تھی، یہ جامنی رنگ کا آم اپنی مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، یہ آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین آم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ  انتہائی میٹھا، رسیلا، ملائی کی طرح منہ میں گھل جانے والا اور خوشبودار ہوتا ہے، میازاکی آم  میں ریشہ نہیں ہوتا اور کاٹنے پر اس کا گودا بہت ملائم ہوتا ہے ۔

Back to top button