عوامی فلاح کیلئے کام کرنیوالے ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر پیغام میں کہنا ہے کہ عوامی فلاح کیلئے کام کرنیوالے ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔زندگی دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کے لیے وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں۔محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
پاکستانی حکام بھارتی کشمیر میں کیا ایجنڈا لے کر پہنچے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور انکی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔حکومتی پالیسیوں سے انشاء اللہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔
