مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کر ائی۔
مریم نواز سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی پہنچیں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بستی ناڑی بھی گئیں۔
انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور اس دوران مسائل بھی سنے جبکہ ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ان کی بحالی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
جو لین اسانج نے اپنی امریکہ حوالگی کے فیصلے کیخلاف اپیل کر دی
مریم نواز نے مخیرحضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔
