آپریشن عزم استحکام: اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، مولانا فضل الرحمٰن

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خودمختار ہو کر سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرپہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے،عوام پہلے بھی سوات سے لے کروزیرستان تک دربدر ہوچکے۔
نیشنل سکیورٹی کے معاملات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا : خواجہ آصف
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں،معاوضےتک نہیں دیے گئے،ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔
