نیشنل سکیورٹی کے معاملات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپنگ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزررہا ہے،نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر یہ ضروری ہوجاتا ہے،دہشت گردی کےخلاف جوجنگ ہم لڑرہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے،موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔

آپریشن عزم استحکام: اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، مولانا فضل الرحمٰن

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور دیگر لوگ عمران خان کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں،عمران خان نے کہا تھامیرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونےچاہئیں،اُس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا معاملہ اچھا چل رہا تھا،ان کی ہر جائز نہ جائز بات اچھی لگ رہی تھی،آج ان کے فالوورز کووہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں،پہلے یہ خود ٹیپنگ کراتےتھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی،خوشی کےساتھ کہتےتھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے۔

Back to top button