9 مئی مقدمات: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج منظر علی گل نے کی۔دوران سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر، اعظم سواتی،مسرت چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتےہوئے پراسکیوشن سے ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کےلیے طلب کرلیا۔
